Feb 16, 2020 at 01:35 pm

Video and Testimonial shared by Ammara Waheed after receiving her Electric Wheelchair

Update posted by Afroz Syed

We are very happy to share this video and testimonial shared by Ammara Waheed, second recipient of the electronic wheelchair whom we raised funds for here. Check the video below and the testimonial she shared with us:

WATCH HER VIDEO HERE >> https://www.facebook.com/watch/?v=199704164420512


Testimonial shared by Ammara Waheed

مجھے صحافت کی دنیا میں آئے تقریباً دس سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ان دس سالوں میں میرا کئی طرح کے لوگوں اور اداروں سے واسطہ پڑا۔ جن میں کچھ این جی اوز بھی شامل تھیں ۔ ان این جی اوز نے مجھ سے کئی مرتبہ مدد کا وعدہ کیا اور یقین دہانی کروائی ۔ ایک دو این جی اوز کیلئے میں نے کام بھی کیا لیکن مجھے ان کی طرف سے بہتر رد عمل نہ مل سکا ۔ تنگ آ کر میں نے ان سب سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

مجھے معذوری کا مسئلہ پیدائشی ہے ۔ جس قسم کی معذوری کا میں شکار ہوں, اسے ڈاکٹری زبان میں Cerebral Palsy (CP) کہتے ہیں ۔ میں نے حکومت اور دیگر اداروں سے کئی بار یہ اپیل کی کہ مجھے الیکٹرانک وہیل چیئر فراہم کی جائے۔ تاہم موجودہ اور سابقہ حکومت نے تو میری ایک نہ سنی ، معذوروں سے تعلق رکھنے والی ایک این جی او نے وعدہ کیا لیکن وہ وعدہ وفا نہ ہو سکا ۔ لیکن پھر میرے اپنے لوگوں نے میری مدد کی ، مس افروز سعید صاحبہ نے میری مدد کی۔ اس کے علاوہ میرے ایک بہت پیارے انکل اور بھائیوں نے بھی بروقت اور بھرپور تعاون کیا اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے آج میرے پاس الیکٹرانک وہیل چیئر آ چکی ہے۔

میں افروز صاحب اور ایم ایس سوسائٹی کی بہت شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میرا مسئلہ سمجھتے ہوئے مجھے الیکٹرانک وہیل چیئر فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ میں نے پہلی بار کسی این جی او کو واقعی کام کرتے اور کچھ کرتے دیکھا ہے۔ مس افروز سے جب بھی میری بات ہوتی ہے ، وہ ہمیشہ تیزی میں اور الجھن میں معلوم ہوتی ہیں ۔ ان کی تیزی اور الجھن کی وجہ یہی ہے کہ وہ معذور افراد کی آسانی کیلئے کچھ نہ کچھ کر رہی ہوتی ہیں ۔ میری پوری کوشش رہے گی کہ میں مستقبل میں ایم ایس سوسائٹی کیساتھ اخلاقی لحاظ سے ہر ممکن تعاون کر سکوں۔ مس افروز بہت بہت شکریہ آپ کا خوش رہیں۔ سلامت رہیں




Back to campaign page